سکھر: عدالت نے گوردوارے کے منتظمین سے بھتہ مانگنے والے ملزم کا 14روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سکھر میں گوردوارہ منتطمین سے بھتہ مانگنے والے 1 ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 5نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ بی سیکشن نے مقدمہ درج کیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی وزیرستان اور ٹانک میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک
مقدمہ گوردوارہ کے ہیڈ امرجیت سنگھ نے درج کروایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے گوردوارہ منتظمین سے بھتہ مانگا اور نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں بھتے کے علاوہ قتل کی دھمکی اور عبادت میں خلل ڈالنے کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔ ایک گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان گوردوارے میں گھس آئے اور عبادت رکوا دی۔ اس سے قبل بھی ملزمان پٹیشن دائر کرکے اور درخواستیں دے کر بلیک میل کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان پر تعمیراتی کام رکوانے اور 7 لاکھ 50ہزار بھتہ وصول کرنے کے الزامات بھی عائد ہیں۔
مدعی مقدمہ کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل مزید 1 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرنے پر سول جج کنزیومر کورٹ نے ملزم کو 2ہفتوں کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔