امریکی شکایت پر کراچی سے پاکستانی شہری گرفتار، بچوں کو پورن ویڈیوز بناکر دھمکاتا تھا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کارروائی امریکی سفارتخانے کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، فوٹو ایکسپریس

ایف آئی اے نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق آغا سرور عباس نامی ملزم کو ایف بی آئی کی تحقیقات کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم  کراچی کے علاقے نیو رضویہ کا رہائشی ہے جو کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد انہیں دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے۔

ملزم سے موبائل، لیپ ٹاپ اور پورن ویڈیوز بنانے میں معاون آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم سےکم سن بچوں کو ویڈیوز کے بارے  میں کسی کو بتانے پر بھیجے گئے دھمکی آمیز پیغامات بھی ملے ہیں۔

 ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم پورن ویڈیوز کے لیے کئی ویب سائٹس سے کم سن بچوں کی معلومات کے حصول میں ملوث ہے۔

ملزم کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔

Related Posts