گجرات میں مخالفین سے بدلا لینے کیلئے مویشیوں پر حملہ، ایک ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

man arrested in gujrat punjab

گجرات :تھانہ ککرالی کے علاقہ کالس میں بدلہ لینے کے لئے مخالفین کے بے زبان مویشیوں پر حملہ کر کے ایک بیل کو ہلاک جبکہ 10 مویشیوں کو شدید زخمی کر دیا، مرکزی ملزم گرفتار۔

تھانہ ککرالی کے علاقہ کالس میں سابقہ رنجش اور مقدمہ بازی پر انسان حیوانیت پر اتر آئے،مخالفین سے بدلہ لینے کے لئے ڈیرہ پر دھاوا بول کر انکے مویشوں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک بیل کو ہلاک جبکہ دس مویشیوں کو شدید زخمی کر دیا اور مالکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر لیاقت حسین اپنی نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور مویشیوں کے مالک عبدالرحمان کی مدعیت میں چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کر دئیے جس کہ نتیجہ میں وقوعہ کے مرکزی ملزم عبدالرحمن ولد مہدی کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیاجبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے مزید چھاپے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: ایجنٹ نے ڈیڑھ کروڑ لیکر45 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں پھنسا دیا

ڈی پی گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ بے زبان جانوروں کو اپنی رنجش کی بھینٹ چڑھانے والے سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جبکہ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ ککرالی کو ہدایت جاری کی کہ بقیہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Posts