کراچی میں بیوی پر تیزاب پھینکے والے ملزم کوپولیس نے گرفتار کر لیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Man arrested for throwing acid on ex-wife

کراچی:کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں بیوی پر تیزاب پھینکے والے ملزم کوپولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کو پولیس نے سعید آباد سیکٹر 9 سی سے گرفتار کیا ہے، ذیشان کو گزشتہ روز اپنی اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیہ ٹاؤن سعید آباد نمبر9 میں صبح تقریبا 8 بجے 19 سالہ رمشا پر اس کے سابق شوہر ذیشان عرف شانی نے تیزاب پھینک دیا تھا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب رمشا گھر سے دفتر کے لیے جا رہی تھی۔متاثرہ خاتون کے چہرے اور جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے ہیں۔رمشا کے والد کے مطابق تیزاب سے میری بیٹی کے جسم کا 39 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون نے شوہر کاکچا چٹھاکھول دیا،سنسنی خیز انکشافات

دوسری جانب سعید آباد کے کباڑی چوک میں شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی رمشانے اپنے شوہر کے حوالے سے بتایا کہ میں نے خلع کی درخواست دائر کی تھی،ملزم پر ایک قتل کا بھی الزام ہے، ذیشان نے دھمکی دی تھی کہ میری نہ ہوئی تو کسی کی نہیں ہونے دونگا۔

رمشا کاکہنا ہے کہ ذیشان صبح 7 بجے سے ہی میرے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا۔ میرا بھائی جب نوکری پر جانے کیلئے گھر سے نکلا تو اس نے ذیشان کو دیکھ لیا تھا۔ بھائی نے مجھے ساڑھے 7 بجے کال کی اور بتایا کہ ذیشان گھر کے باہر بیٹھا ہوا ہے تو میں نے بھائی سے کہا کہ چھوڑ دو، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، طلاق کی بات ہوچکی ہے اور اس کے گھر خلع کا نوٹس بھی جاچکا ہے۔

رمشا کے مطابق اس نے ذیشان سے خلع کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی اور عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ذیشان کو نوٹسز جاری کئے اور وہ درخواست اور نوٹسز کی کاپی لیکر ایک بار پھر سعید آباد تھانے گئی اور پولیس سے درخواست کی کہ ذیشان کیخلاف کارروائی کرے کیونکہ وہ روز اسے دفتر آتے جاتے تنگ کرتا ہے جس پر پولیس نے جواب دیا کہ ذیشان کے والد نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اسے آئندہ تنگ نہیں کرے گا لیکن ایک ماہ بعد ہی اس نے رمشا پر تیزاب پھینک دیا۔

Related Posts