مدارس کے طلبہ کو منظم منصوبہ بندی کے تحت بدفعلی کا نشانہ بنانے والا شخص گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واقعہ کراچی میں پیش آیا، فوٹو ایکسپریس

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران مدارس کے طلباء کو منظم منصوبہ بندی کے تحت بدفعلی کا نشانہ بنانے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خان محمد النور اکیڈمی الیاس گوٹھ کے قریب کم عمر طلباء کو مذہبی تعلیم اور شفقت کا لالچ دے کر اپنے قریب کرتا اور بعد ازاں انہیں بد فعلی کا نشانہ بناتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کئی روز سے یہ عمل دہرا رہا تھا اور اس دوران وہ متاثرہ بچوں کو خاموش رہنے پر مجبور کرنے کے لیے بلیک میل بھی کرتا رہا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ایک منظم طریقے سے طلباء کو ذہنی طور پر قابو میں رکھ کر انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا تھا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید شواہد اور بیانات کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔

یہ ایک تشویش ناک واقعہ ہے، والدین، اساتذہ اور معاشرتی ذمہ داران کو چاہیے کہ بچوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی کیفیت پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی تبدیلی یا شکایت کو سنجیدگی سے لیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے تاکہ متاثرہ بچوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔

Related Posts