اسلام آباد میں 2 سوتیلی بیٹیوں سے زیادتی کرنیوالا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

اسلام آباد :سوتیلا باپ بیٹیوں کی عزت کا دشمن بن گیا، دوبچیوں سے مسلسل جنسی زیادتی، ماں نے بھانڈا پھوڑ دیا، پولیس کو ملزم کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی، مقدمہ درج ،کارروائی شروع، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

متاثرہ بچیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا شوہر شعبان میری عدم موجودگی میں میری دونوں بیٹیوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور جنسی زیادتی کرتا رہا ،تھانہ کھنہ پولیس نے ملزم شعبان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔

متاثرہ بچیوں کی والدہ نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں گھر میں موجود نہیں ہوتی تھی تو میرا دوسرا شوہر شعبان میری دونوں بیٹیوں سے نازیبا حرکت کرتا اور ان سے زیادہ جنسی زیادتی بھی کرتا رہا ۔

خاتون نے بتایا کہ میں سروس روڈ ضیاء مسجد کی رہائشی ہوں، میری بیٹیاں گھر پر موجود ہوتی ہیں ،خاتون کا کہنا ہے کہ بچیوں نے بتایا کہ ہمارا سوتیلا باپ شعبان متعدد مرتبہ ہمارے ساتھ نازیبا حرکات کرتا رہا اور ہمیں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ۔

بچیوں نے ماں کو بتایا کہ ملزم نے دھمکی دی تھی کہ زیادتی کے بارے میں اپنی والدہ کو بتایا تو تمہیں قتل کر دوں گا ، خاتون نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ جب میں نے اپنے شوہر سے شعبان سے پوچھا تو اس نے مجھ پر تشدد کیا ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے تھانہ کھنہ اسلام آباد میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی تو پولیس نے بچیوں کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:فیصل آباد میں مسیحی لڑکی اغواء، اجتماعی جنسی زیادتی، زبردستی قبول اسلام کا انکشاف

خاتون کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ ملزم کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہ سکے ،ڈی ایس پی مبارک علی کا کہنا تھا کہ اگر ملزم قصوروار ثابت ہوا تو ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔

Related Posts