راولپنڈی میں 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

راولپنڈی پولیس نے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا، مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج ہوا۔

بچے کے والد اورمدعئ مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ملزم حارث بٹ نامی پڑوسی کی چھت پر گیا تاکہ اس کے بھانجے کے ساتھ کھیلے لیکن ملزم خود چھت پر آگیا۔

مدعی کا کہنا ہےکہ ملزم نے میرے بیٹے سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کی۔  ایس ایچ او ویسٹریج نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

ایس پی پوٹھوہار سیّد علی نے ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس پارٹی کو سراہتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کی ہدایت کی تاکہ ملزم کو سخت سزا دلائی جاسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تجاوزات، اسٹالز مسمار، املاک اور ہیوی جنریٹرز ضبط

Related Posts