راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس نے نومولود بچی کی نعش ملنے پر مقدمہ درج کیا تھا اور دوران تفتیش ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ملزم طارق نیازی کئی ماہ تک مجھ سے زیادتی کرتا رہا اور پیدا ہونے والی بچی کو اپنانے سے انکار کر دیا، پیدائش کے بعد نومولود کی وفات پر ملزم نے بچی کی لاش کو دفنانے کی بجائے کوڑے میں پھینک دیا تھا۔
پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان بناکر عدالت میں پیش کیا جائے گا، تاکہ سفاک ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جاسکے،راولپنڈی پولیس بچوں اور خواتین سے زیادتی کے معاملات میں زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ روز بھی لاہور ہائی وے پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان خاتون سے رقم اور زیورات بھی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:لاہور، موٹر وے پر زیادتی کا شکار خاتون سے چھینی گئی انگوٹھی اور گھڑی مل گئی