پیرس: فرانس کے ایک میوزیم میں لگے مونا لیزا کے مشہور زمانہ پورٹریٹ پر احتجاجاً کیک لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں موجود دنیا کے سب سے بڑے آرٹ میوزیم لووخ، جہاں پر مونا لیز کا شاندار پورٹریٹ موجود ہے، وہاں پر ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جب ایک نفسیاتی شخص نے پورٹریٹ پر کیک لگادیا، تاہم وہاں پر موجود حکام نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
بعدازاں وہاں پر موجود لوگوں میں سے کسی نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ خوش قسمتی سے پورٹریٹ پر شیشہ لگا تھا جس کی وجہ سے لیونارڈو ڈا وِنچی کے اس شاہکار کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار اس تصویر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا چکی ہے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دِکھایا گیا کہ میوزیم کا ایک ملازم شیشے کو صاف کر رہا ہے ساتھ ہی جڑی دوسری ویڈیو میں دِکھایا گیا کہ سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس شخص کو سیکیورٹی گارڈ دور لے جارہے ہیں۔
Maybe this is just nuts to me????but an man dressed as an old lady jumps out of a wheel chair and attempted to smash the bullet proof glass of the Mona Lisa. Then proceeds to smear cake on the glass, and throws roses everywhere all before being tackled by security. ??????? pic.twitter.com/OFXdx9eWcM
— Lukeee???? (@lukeXC2002) May 29, 2022