ملیر پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث کرولا گینگ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیر پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث کرولا گینگ گرفتار
ملیر پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث کرولا گینگ گرفتار

کراچی: ملیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث کرولا گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کی کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر پولیس نے ہائی ویز پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے وائٹ کرولا گینگ کو گرفتار کرکے چاروں ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف زرداری کے بہنوئی کے پروٹوکول کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا

ایس ایس پی ملیر کے بیان کے مطابق کرولا گینگ ہائی وے پر موجود پیٹرول پمپ اور ٹک شاپ کو 20 مرتبہ لوٹ چکے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 4 پستول اور وارداتوں میں استعمال کی گئی کار برآمد ہوئی۔ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ 

گرفتار ملزمان کی شناخت رفیق عرف رد، شاہ نواز عرف شانو اور کشور عرف صدام کے نام سے ہوئی۔ سندھ پولیس نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی تیز کرتے ہوئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی اور سابق سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے پروٹوکول کی گاڑی کو لٹیروں نے لوٹ لیا۔

 فضل پیچوہو تین گاڑیوں کے قافلے میں باہر جارہے تھے کہ ادویات بھول گئے، بلوچ کالونی پل مین شاہراہ فیصل پر پروٹوکول کی گاڑیاں پیچھے آنے والی گاڑی کا انتظار کرنے لگیں تو موٹر سائیکل سواروں نے سب سے پیچھے والی گاڑی کو لوٹ لیا۔

سب سے پیچھے والی گاڑی میں گاڑیوں کے کاغذات، کیش رقم اور دیگر چیزیں موجود تھیں۔آج سے 2 روز قبل پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ گاڑی سے 30لاکھ کے قریب کیش چوری ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Related Posts