ملیرپولیس نے ٹھٹھہ سے منشیات کراچی لانے کی کوشش ناکام بنا دی، 3مطلوب ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیر پولیس نے منشیات ٹھٹہ سے کراچی لانے والا گروہ پکڑ لیا، 3مطلوب ملزمان گرفتار

 ملیر پولیس نے  ٹھٹھہ سے منشیات کراچی لانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، کارروائی کے دوران 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ طویل عرصے سے عالمی سطح پر کام کرنے والا بڑا معاشی نیٹ ورک مطلوب اسمگلرز کے ذریعے منشیات اور چرس کی بڑی مقدار کراچی لارہا ہے جس کی تازہ ترین کھیپ ٹھٹھہ سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔

ضلع ملیر پولیس نے گھگر پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 200 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس کی بوریاں لے جانے والے رکشے کو کامیاب کارروائی کرتے ہوئے روک لیا۔ ملزمان نے شک و شبے سے بالاتر رہنے کیلئے منشیات کو معمولی گاڑی میں منتقل کردیا تھا۔

تاہم ملیر پولیس نے کراچی میں منشیات کے نیٹ ورکس کو سپلائی کرنے سے قبل ہی 200 کلو گرام اعلیٰ معیار کی منشیات برآمد کیں۔ منشیات کے اسمگلرز سمیت 3 طویل عرصے سے مطلوب ملزمان بھی پکڑے گئے جن میں اورنگزیب پٹھان، فدا آفریدی عرف لنگڑا اور عبداللہ آفریدی شامل ہیں۔

پولیس نے شاہ لطیف میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے جس میں مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ 1140 ملزمان گرفتار ہوئے  اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئیں۔

آج سے 2 ہفتے قبل پولیس نے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1140 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا اور 120 کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائیاں، 1140 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

Related Posts