بھارت کی 5ریاستوں میں انتخابات کا اعلان، بی جے پی کو الوداع کہنے کا وقت آگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ بھارت کی 5ریاستوں میں انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی بی جے پی کو الوداع کہنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر کانگریس ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بھارت کی 5 ریاستوں میں انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی بی جے پی اور اتحادیوں کو خدا حافظ کہنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

کانگریس کے صدر نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو زہریلا سانپ کہنے پر معافی مانگ لی

ٹوئٹر پیغام میں ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں کانگریس پارٹی طاقت کے ساتھ عوام کا رخ کرے گی اور ووٹ مانگے گی۔

خیال رہے کہ موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں بھارت کی سیاست میں بھونچال آچکا ہے جس سے قومی مفادات کو نقصان پہنچا۔ ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی عوامی بہبود، سماجی انصاف اور ترقی پسند خوشحالی کی ضامن بنے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیر  اعظم نریندر مودی کو زہریلا سانپ کہنے پر معافی مانگ لی تھی۔

اپریل کے دوران انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ کانگریس ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ایک زہریلے سانپ کی طرح ہیں۔ آپ سوچیں گے کہ یہ زہر ہے یا نہیں، لیکن اگر آپ نے اسے چکھا تو مر جائیں گے۔

 

Related Posts