ملک ریاض اور بیٹی کی عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی پر آڈیوکال لیک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک ریاض اور بیٹی کی عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی پر آڈیوکال لیک
ملک ریاض اور بیٹی کی عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی پر آڈیوکال لیک

اسلام آباد: معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض اور بیٹی عنبر ملک کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور ان کی دوست فرح گوگی کا ذکر پنجابی زبان میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 منٹ 12 سیکنڈ پر محیط آڈیو کال میں عنبر ملک کی آواز میں کہا جاتا ہے کہ اس (فرح گوگی) کا فون آیا تھا۔ وہ کہہ رہی تھی کہ انگوٹھی منگوا لو، میں نے منگوا لی ہے۔ کہہ رہی تھی کہ ہفتے سے پہلے ملاقات ہے تو اس سے قبل ارینج کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اربوں روپے کا پراجیکٹ، وزیر اعظم نے لاہور میں انڈس ہسپتال کا افتتاح کردیا

مبینہ طور پر لیک آڈیو کال میں ملک ریاض اپنی بیٹی سے پوچھتے ہیں کہ ملاقات کب ہے؟عنبر ملک کہتی ہیں کہ ہفتے کو۔ اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ اس کو منگوا کر دے دو۔ عنبر ملک بتاتی ہیں کہ امی نے اویس کو کہہ دیا، پرسوں آجائے گی۔

لیک آڈیو کال میں ملک ریاض مزید کہتے ہیں کہ اسے کہو ادھر سے ہی تیار کرکے منگوا لے۔ عنبر ملک کہتی ہیں کہ نہیں، وہ (فرح گوگی) کہتی ہے کہ مجھے ہیرا منگوا دو۔ انگوٹھی میں ادھر سے ہی بنوا لوں گی۔ جو پیسے بنیں، وہ مجھے دے دینا۔

آڈیو کال میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے۔ عنبر ملک کہتی ہیں کہ دوسری بات یہ ہے کہ خان صاحب (عمران خان) کا فون آیا تھا۔ صبح آپ کی سائٹ کے تالے کھل جائیں گے۔ جو رپورٹ جمع کرائی ہے، خان صاحب نے کہا کہ میری گارنٹی ہے، ختم کرادوں گا۔

کال میں عنبر ملک کہتی ہیں کہ عمران خان نے کہا کہ لیٹر بھی آپ کو کل مل جائے گا اور جو ٹائم ہے آپ کا، وہ بی بی رات کو مجھے بتائیں گی۔ میں نے کہا کہ فرح دیکھو، تم سے ایک کام نہیں ہوا۔ عمران خان نے بھی چار دن لے لیے۔ لیٹر نہیں آیا، تالے لگ گئے۔

عنبر ملک کہتی ہیں کہ عدالت میں رپورٹ بھی جمع ہوگئی۔ ہمارا عدالت میں کیا بنے گا؟وہ (فرح گوگی) کہتی ہے تم پینک (پریشان) نہ ہو۔ پھر مجھے یہ فون آیا کہ بی بی یہ کہہ رہی ہیں۔ کل آپ کو لیٹر لازمی مل جائے گا۔

ملک ریاض کہتے ہیں کہ ہفتے سے قبل اس کو انگوٹھی منگوا دینا۔ عنبر ملک کہتی ہیں کہ وہ (فرح گوگی) کہتی ہے تم کس کو انگوٹھی دے رہی تھیں؟ خاتونِ اوّل کو تم نے دی کیا ہے؟ملک ریاض کہتے ہیں کہ تم نے پوچھا نہیں تھا کہ انگوٹھی کتنے کیرٹ کی ہو؟

جواباً عنبر ملک کہتی ہیں کہ انہوں نے کہا کہ مجھے کم از کم 5 کیرٹ تو منگوا کر دو۔ میں نے پہلے والی واپس منگوا لی کہ کہیں وہ بھی نہ رکھ لے اور کہا کہ تم کو پرسوں مل جائے گی۔ ملک ریاض کہتے ہیں کہ لیٹر میں کل دے دوں گا۔

اپنی بیٹی کو سمجھاتے ہوئے ملک ریاض مزید کہتے ہیں کہ ان سے کہنا ابو کہہ رہے ہیں وہ لیٹر میں کل بھیج دوں گا۔ عنبر ملک کہتی ہیں کہ میں نے ان پر چڑھائی کی اور کہا کہ ابو جگہ جگہ لوگوں کو فیس کر رہے ہیں۔ ہر کوئی ہمیں لالی پاپ دے رہا ہے۔

آخر میں عنبر ملک نے کہا کہ میں نے ان(فرح گوگی) کو اوپر تلے تین فون کیے ہیں۔ کہتی ہیں میری بی بی (بشریٰ بی بی) سے بات ہوگئی ہے۔ لیٹر آپ کو کل لازمی مل جائے گا۔ صبح تالے کھل جائیں گے۔ خان صاحب (عمران خان) نے کہا کہ رپورٹ کا ذمہ دار میں ہوں۔ 

Related Posts