ملک ریٹیلرز اور ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک ریٹیلرز اور ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ مسترد کردیا
ملک ریٹیلرز اور ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ مسترد کردیا

کراچی:ملک ریٹیلرز نے دودھ کی قیمت میں ممکنہ 20روپے فی لیٹر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نرخ بڑھنے نہیں دیں گے جبکہ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے بھی دودھ کی قیمت میں اضافے سے لاتعلقی کااظہار کیاہے۔

ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ترجمان عبدالوحید گدی نے اس ضمن میں کہاکہ ڈیری فارمرز کے ایک گروپ نے دودھ کی قیمت بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

ملک ریٹیلرز دودھ کی قیمت میں ممکنہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں چھ ستمبر کے بعد بھی پرانے نرخوں پر دودھ کی فراہمی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم دودھ کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کے حق میں نہیں ملک ریٹیلرز کے تعاون کے بغیر دودھ کی قیمت نہیں بڑھائی جاسکتی اس لئے شہری بے فکر رہے قیمت بڑھنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب ڈیری فارمرزایسوسی ایشن(حاجی اختر گروپ)کے سینئر نائب صدر اشرف جلال گجر نے بھی کہا کہ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کا کوئی اعلان کیا ہے اور نہ ہی ہم دودھ کی قیمت میں اضافے کے حق میں ہیں۔

دوسری جانب دودوھ کی قیمت میں 6ستمبر سے دودوھ کی قیمت بڑھانے کا عندیہ دینے والے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے بتایا کہ ابھی تک انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہماری اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت چل رہی ہے۔

جب کہ کمشنر کراچی نے بھی پیر کو اجلاس کے لئے بلایا ہے۔ایک دو دن میں کوئی فیصلہ کر لیں گے۔شاکر عمر نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ قیمتیں بڑھائے اورریٹیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن ہو لیکن موجودہ قیمتوں پر دودھ فروخت کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے نئے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا جب کہ مہنگائی کی وجہ سے لاگت بہت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے 150روپے فی لیٹر سے کم میں ڈیری فارمرز اپنا روزگار برقرار نہیں رکھ سکتے۔

ڈیری شعبے سے منسلک تاجروں نے کہا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت کا سرکاری نوٹی فکیشن مارچ2018کو جاری ہوا تھا جس میں 94روپے فی لیٹرقیمت مقرر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے 441ملازمین برطرف کرنے کا حکم دیدیا

جس کے بعد سرکاری سطح پر تو دودھ کی قیمت میں تبدیلی نہیں آئی لیکن ڈیری فارمرزاز خود قیمت بڑھاتے ہوئے130روپے فی لیٹر تک لے آئے ہیں۔دودوھ کی قیمت طے کرنے کے میکنزم پر اتفاق نہ ہونے کے باعث کراچی میں دودھ کی قیمت کا مسئلہ عدالت میں بھی زیر سماعت ہے۔

Related Posts