اعظم سواتی نے پریس کانفرنس میں غلط بیانی سے کام لیا۔ملک احمد خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعظم سواتی نے پریس کانفرنس میں غلط بیانی سے کام لیا۔ملک احمد خان
اعظم سواتی نے پریس کانفرنس میں غلط بیانی سے کام لیا۔ملک احمد خان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے پریس کانفرنس میں غلط بیانی سے کام لیا جبکہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے پولیس کی زیرِ حراست تشدد پر سپریم کورٹ سے سوموٹو لینے کی اپیل کی تھی۔ معاونِ خصوصی ملک احمد خان نے کہا کہ اعظم سواتی نے غلط بیانی سے کام لے کر عدلیہ کی توہین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 وزیر اعظم کی بلاول بھٹو سے ملاقات آج متوقع

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مخالفین کی پگڑیاں اچھالی گئیں۔ عمران خان اداروں کو بدنام کررہے ہیں۔

قبل ازیں سینیٹر اعظم سواتی پر مبینہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک پر جرائم پیشہ افراد مسلط کیے گئے ہیں۔ کسی جمہوری دور میں سیاسی لوگوں پر ایسا تشدد کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جب ہم نے پولیس سے پوچھا تو بتایا گیا کہ ہمیں اوپر سے حکم آیا ہے۔ سپریم کورٹ ایف آئی اے سے تشدد کے حوالے سے پوچھے۔ شہباز گل پر تشدد کا نوٹس لیا جاتا تو اعظم سواتی پر تشدد نہ ہوتا۔ 

Related Posts