ملیحہ لودھی نے مستقل مندوب بن کر پاکستان کے لیے خدمات جانفشانی سے نبھائیں۔وزیر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیحہ لودھی نے مستقل مندوب بن کر پاکستان کے لیے خدمات جانفشانی سے نبھائیں۔وزیر خارجہ
ملیحہ لودھی نے مستقل مندوب بن کر پاکستان کے لیے خدمات جانفشانی سے نبھائیں۔وزیر خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے  ملیحہ لودھی نے  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب بن کر اپنی ذمہ داریاں جانفشانی سے نبھائیں جبکہ ان کے مستقبل کے لیے ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب  ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ملیحہ لودھی نے انتہائی محنت اور ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات: آج سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی

اس موقعے پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ دُنیا کے سب سے اہم فورم پر میں نے پورے ملک کی نمائندگی کی جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے جبکہ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ دورۂ امریکا میں پذیرائی پر ممنون ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے  منیر اکرم  کواقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقررکردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزرات خارجہ میں تقرر و تبادلوں کی منظوری دی جس کے مطابق ملیحہ لودھی کی جگہ سینئر سفارتکار منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں پاکستان کا سفیر اور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا گیا۔ وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل برائے اقوام متحدہ خلیل احمد ہاشمی کو جنیوا میں مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا جبکہ قونصلر جنرل ٹورنٹو عمران احمد صدیقی کو ڈھاکا میں ہائی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی عہدے سےفارغ

Related Posts