بھارت کی جارحانہ عسکری پالیسیاں انتہا پسند رویے کی عکاس ہیں۔ملیحہ لودھی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کی جارحانہ عسکری پالیسیاں انتہا پسند رویے کی عکاس ہیں۔ملیحہ لودھی
بھارت کی جارحانہ عسکری پالیسیاں انتہا پسند رویے کی عکاس ہیں۔ملیحہ لودھی

ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمسایہ بھارت جارحانہ عسکری پالیسیاں رکھتا ہے جو اس کے انتہا پسند رویے کی عکاسی کرتی ہیں جس سے خطے کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

سینئر سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوامِ متحدہ کی اسلحے کی روک تھام سے متعلق خصوصی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم جنوبی ایشیاء کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ وادی، کشمیریوں نے سیبوں پر نعرے لکھ کر بھارت بھیج دئیے

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پلواما واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جو اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے جبکہ بھارت کے حالیہ غیر قانونی اقدامات سے خطے کی صورتحال کشیدہ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو خطے میں دیر پا امن اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ملکی و بین الاقوامی سطح پر کوشاں ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا  کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق سلامتی کونسل نے دیا ہے۔نوآبادیت کے خاتمے کی بحث کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر نامکمل ہے۔

جنرل اسمبلی سے مسئلہ کشمیر پرخطاب کرتے ہوئے 4 روز قبل ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت منظم انداز میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق سلامتی کونسل نے دیا ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

Related Posts