جعلی لائسنس اسکینڈل، ملائیشیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو معطل کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Malaysia grounds Pakistani pilots after fake licences revelation

کوالالمپور :پاکستانی پائلٹس کی مشکلات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ملائیشیا نے بھی جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پاکستانی پائلٹوں کو معطل کر دیا۔

ملائیشیا کے ایوی ایشن کے محکمے نے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ لائسنس رکھنے والے پائلٹس کو عبوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔ملائیشیا کی سول ایوی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ تمام غیر ملکی پائلٹس کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ملائیشیا کی سول ایوی ایشن نے بتایا کہ ان کے ملک میں 20 پاکستانی پائلٹس کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ہوابازی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان کے پائلٹس کے جعلی یا مشکوک لائسنس کے بیان کے بعد دنیا بھر میں قومی ایئر لائن پی آئی اے اور پاکستانی پائلٹس کے حوالے سے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ملائیشیا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ان پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کی جا سکے۔

بیان کے مطابق ’پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی جن پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کرے گی ان کو فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا۔‘

ملائیشیا کی قومی ائیر لائن نے کہا ہے کہ ان کے عملے میں کوئی  پاکستانی پائلٹ شامل نہیں۔روئٹرز کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ہفتے ایک تہائی پائلٹس کو اس وقت معطل کر دیا تھا جب یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی دستاویزات مشکوک ہیں۔

مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری پر کام شروع کردیا

پاکستان کے پاس کل 860 پائلٹس ہیں جن میں سے 107 غیر ملکی ایئر لائنز کے ساتھ منسلک ہیں۔

یورپین یونین ایوی ایشن کی سیفٹی ایجنسی نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اپنے ملکوں میں پروازوں پر چھ ماہ کے لیے پابندی عائد کی ہے۔

Related Posts