ملائشیا کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملائشیا کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
ملائشیا کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ملائشیا نے پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، ملائشیا کی باٹک ائیر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے کراچی کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ائیر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کررہی ہے، ملائشیا کی باٹک ائیر لائن کراچی سے کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں چلائے گی۔

ائیر لائن کے اعلامیے کے مطابق ملائشیا کی باٹک ائیر لائن کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی لینڈ کرے گی۔

انہی تین دنوں کے دوران کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے ملائشیا کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گی۔

اس کے علاوہ ایئر لائن کی جانب سے طلباء اور بڑے گروپس کے لئے خصوصی رعایتی پیکیج دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب یو اے ای کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے اپنے مسافروں کیلیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انہیں دوران سفر پسند کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ، اب گھرں پر چھاپے مارے جائینگے

عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ایئرلائن کی جانب سے تجرباتی طور پر یہ سروس برطانیہ کی پروازوں میں شروع کی گئی تھی۔

Related Posts