نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہرکوگھرنہ آنےکی دھمکی دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن:نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سوشل ورکر ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر عصر ملک کوکہاہےکہ اگر انہوں نے داڑھی منڈائی تو گھر میں داخل نہ ہوں اور خود ہی گھر سے چلے جائیں۔

ملالہ یوسفزئی جانب سے سوشل میڈیاپرایک ویڈیوشیئرکی گئی ہے جس میں وہ  اپنے شوہر عصرکے ساتھ  نئے سال میں کئے جانے والے کاموں سے متعلق ایک پین اور گلاس کے ذریعے ایک دوسرے کی قسمت آزمائی کررہےہیں،جس کا مطلب یہ ہےکہ اگر دور سے پھینکاگیاپین گلاس میں گراتو(ہاں) اور اگر باہر گر تو اس کامطلب (نہ) ہوگا۔

اس موقع پر پہلا سوال ملالہ نے پوچھا “کیا مجھے جم جانا شروع کردینا چاہیے” اس سوال کا جواب جاننے کیلئے انہوں نے پین پھینکا تو وہ گلاس میں نہیں گیا، اس کے بعد انہوں نے سوال پوچھا ” کیا عصر کو اپنی داڑھی منڈوا دینی چاہیے” اس سوال پر ملالہ نے پین گلاس کی طرف پھینکنے کی بجائے دوسری طرف پھینک دیا۔

اس کے بعد ملالہ نے اپنے شوہر سے کہا کہ( اگر تم نے کبھی داڑھی منڈائی تو گھر میں داخل ہونے کےبجائے خود ہی گھرسے چلےجانا)،جس پر انکے شوہرمسکراناشروع کردیتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے اہم میسجز دوبارہ حاصل کرنے کیلئے فیچر متعارف کرادیا

دوسری جانب سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے ان دونوں کی ویڈیوکوخوب پسندبھی کیاجارہاہے۔

Related Posts