طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت، ملاکنڈ یونیورسٹی کا لیکچرر برطرف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیکچرر پر طالبہ کو اغوا کرنے کا الزام تھا، فوٹو ایم ایم

ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار عبدالحسیب پر طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے، جس کے بعد اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر سینڈیکیٹ نے ملازمت سے برخاست کردیا۔

ملاکنڈ یونیورسٹی نے لیکچرار عبد الحسیب کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے، لیکچرار پر طالبات کے ساتھ جنسی ہراسمنٹ کا الزام تھا، فیصلہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔

ضلع لوئر دیر کے علاقے ملاکنڈ میں قائم ملاکنڈ یونیورسٹی نے لیکچرار عبد الحسیب کے خلاف چار فروری کو ملاکنڈ یونیورسٹی میں اردو ڈپارٹمنٹ کی ایک طالبہ نے اغواء اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پانچ فروری کو یونیورسٹی نے ملزم کو معطل کر کے معاملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا جس کے بعد ملزم کی برطرفی کا فیصلہ آج سنڈیکیٹ اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں ثابت ہوا کہ ملزم نے ہراساں کیا تھا۔

Related Posts