ملائیکہ اروڑا کا بیٹا کس سپر اسٹار کی بیٹی کو ڈیٹ کر رہا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

بالی ووڈ میں 90 کی دہائی کی سپر اسٹار اداکارہ ‘روینہ ٹنڈن’ اور آئٹم کوئین ‘ملائیکہ اروڑہ’ نے اپنے دور میں خوب دھوم مچائی ہے۔ اب ان ستاروں کے بچے بھی بڑے ہو چکے ہیں اور گلیمر کی دنیا کا مزہ چکھ رہے ہیں۔

ملائیکہ اروڑہ کے بیٹے ‘ارہان خان’ اور روینہ ٹنڈن کی بیٹی ‘راشا تھڈانی’ کو لے کر بھی خبریں گردش کرنی شروع ہوگئی ہیں۔ قیاس آرئی کی جارہی ہے کہ راشا اور ارہان ریلیشن شپ میں ہیں۔ دراصل حال ہی میں دونوں اسٹار کڈز کو ممبئی میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ 18 نیوز کے مطابق یہ دونوں اسٹار کڈز ایک ساتھ وقت گزارتے نظر آرہے ہیں۔ تب سے ان کے تعلقات کے بارے میں افواہیں عروج پر ہیں۔ حال ہی میں راشا اور ارہان کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

News18 Urdu

دونوں گاڑی میں ایک ساتھ بیٹھتے اور ہنستے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں نے دونوں کو پیارا جوڑا بھی کہا ہے۔

لوگوں نے ان کی جوڑی کو کافی پسند کیا اور دونوں کی خوب تعریف بھی کی۔ حالانکہ اب دونوں کے ریلیشن شپ کا اصلی سچ کیا ہے تو یہ اسٹار کڈز ہی بتائیں گے۔

News18 Urdu

راشا تھڈانی اپنی ماں روینہ ٹنڈن کی طرح خوبصورت ہیں اور فلمی دنیا کی ہیروئن بننے کے لیے تیار ہیں۔ اپنی ماں کی طرح راشا تھڈانی بھی فلمی دنیا میں اپنا مقام تلاش کر رہی ہیں۔

راشا تھڈانی ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

News18 Urdu

اس فلم میں راشا کے ساتھ اجے دیوگن کے بھتیجے امن دیوگن بھی نظر آنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ اجے بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

اس فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن یہ بات طے ہے کہ راشا تھڈانی بھی اپنی ماں کی طرح بالی ووڈ میں ہیروئن بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔

News18 Urdu

اب راشا تھڈانی کی قسمت کتنی کام آتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ وہیں ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کے بیٹے ارہان خان کا تعلق بھی ایک بڑے فلمی گھرانے سے ہیں۔

News18 Urdu

لیکن ارہان خان کا فی الحال بالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ابھی تک ارہان خان نے اس حوالے سے کوئی خاص انکشاف نہیں کیا ہے۔

News18 Urdu

اب ارہان اور راشا تھڈانی کا افیئر کافی سرخیوں میں رہا ہے۔ اب دونوں اسٹار کڈز ہی بتا سکتے ہیں کہ اس میں کتنی سچائی ہے۔

News18 Urdu

راشا تھڈانی بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ راشا کا فلمی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

Related Posts