ملائکہ اروڑا کے ارباز خان اور خاندان کے ساتھ یادگار لمحات، ویڈیو و تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Malaika Arora welcomes Arbaaz Khan and family for a memorable Lunch

ممبئی میں بدھ کے روز خان خاندان نے ایک دل کو چھو لینے والی ملاقات کا لطف اٹھایا، ارباز خان اپنے والدین، سلیم خان، سلمیٰ خان اور ہیلن کے ہمراہ اپنی سابقہ بیوی ملائکہ اروڑا اور بیٹے ارہان خان کے نئے ریستوران میں دوپہر کے کھانے کے لیے پہنچے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق اس خاندانی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں تاہم کئی لوگوں نے نوٹ کیا کہ ارباز کی موجودہ بیوی، شرا، اس ملاقات میں شامل نہیں تھیں۔

ایک ویڈیو میں ارہان کو اپنی دادی سلمیٰ اور ہیلن کے ساتھ محبت بھرے لمحے بانٹتے اور انہیں ریستوران کی سیڑھیاں چڑھنے میں مدد کرتے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

ارباز اور ملائکہ کی علیحدگی کو کئی سال گزر چکے ہیں لیکن ان ویڈیوز نے خان خاندان کے مضبوط رشتے کو اجاگر کیا۔ ارباز کو نیلے اور سفید دھاری دار شرٹ، پتلون اور سفید جوتے پہنے فوٹوگرافروں کے لیے پوز دیتے دیکھا گیا جبکہ ان کا بیٹا ارہان اپنے کزن نروان خان (سہیل خان کے بیٹے) کے ساتھ نظر آیا۔

دوسری جانب ملائکہ سیاہ لباس میں اپنے ریستوران میں خاندان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھیں۔ واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان نے 1998 میں شادی کی تھی اور 2002 میں ان کے بیٹے ارہان کی پیدائش ہوئی۔ 18 سال ساتھ گزارنے کے بعد دونوں نے 2016 میں علیحدگی اختیار کی اور 2017 میں طلاق مکمل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

علیحدگی کے باوجود، یہ دونوں اپنے بیٹے ارہان کی مشترکہ پرورش کرتے ہیں اور اکثر خاندانی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ ارباز نے بعد میں جارجیا اینڈریانی کے ساتھ ایک مختصر تعلق قائم کیا اور پچھلے سال اپنی موجودہ بیوی شرا خان سے شادی کی، جن سے ان کی ملاقات فلم “پٹنہ شکلا” کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

اسی لئے شادی نہیں کرتیں! ریکھا لیسبین نکلیں، کونسی خاتون کیساتھ جنسی تعلقات؟ اہم انکشافات

دوسری طرف ملائکہ ایک طویل عرصے تک اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلق میں رہیں، جو حال ہی میں ختم ہوا۔ارہان خان اپنے یوٹیوب ٹاک شو “دم بریانی” کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہیں، جس کے ایک ایپی سوڈ میں انہوں نے اپنی والدہ ملائکہ کو مدعو کیا۔ اس دوران ملائکہ نے مذاقاً کہا کہ ارہان اپنی عادات اور شخصیت میں اپنے والد ارباز سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔

Related Posts