شاہ رخ خان کی فلم دل سے میں چل چھیاں چھیاں سے آئٹم سونگز میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالی اداکارہ ورقاصہ ملائکہ اروڑا نے آئٹم نمبرزکو فلموں کی ضرورت قراردیدیا۔
ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں آئٹم نمبرز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آئٹم سونگز فلموں میں رنگینی بھرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اپنی دوست فرح خان کے اصرار پر چھیاں چھیاں کا حصہ بنیں۔
واضح رہے کہ طویل عرصے سے قریبی تعلقات میں رہنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے حالی ہی میں اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس جوڑی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ’چھ دن سے زیادہ ہوگئے ہیں، ملائکہ اروڑا اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی ہیں، انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔
مزید پڑھیں:ڈانس کے دوران ایک شخص نے ملائکہ اروڑا کے گال چھو لئے، اداکارہ خوف کا شکار