مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں بین الاقوامی حجاج کرام کو لے جانے والی بسوں کی رہنمائی کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یکم سے لیکر 15 ذو القعد کے درمیان 2 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ عازمین حج کی ان کی منزلوں تک رہنمائی کی ہے۔
سال 1444 ہجری کے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں ان پندرہ روز کے دوران 4 ہزار 412 بسوں کی رہنمائی کرکے عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک منتقل کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ سندھی نے وضاحت کی کہ سنٹر نے ضیوف الرحمن کی بسوں کو تربیت یافتہ گائیڈز کے ذریعے رہنمائی فراہم کی۔
وزارت حج کے الیکٹرانک فلائٹ پاتھ کے ذریعے اور گائیڈ میپلیٹ فارم کے ذریعے فالواپ سرگرمیاں کی جاتی ہیں۔ اس نظام میں کنٹرول سنٹر میں سمارٹ سکرینز کی مدد سے عازمین کو درپیش مشکلات پر نظر رکھی جاتی ہے۔
مرکز کے افراد کو سمارٹ ٹیبلٹس کی مدد حاصل تھی۔ یہ ٹیبلٹس درست جغرافیائی نقشوں کے نظام کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور سفر میں استعمال ہوتی ہیں۔ عازمین حج کی بس کو بیرونی سٹیشنوں پر پہنچنے سے لے کر رہائش تک پہنچانے تک ایک سمارٹ میکانزم کام کرتا ہے۔
اس سے عازمین کو بس بھی بروقت فراہم کی جاتی ہے۔سندھی نے بتایا کہ مرکز نے 4412 بسوں کے ذریعے 2 لاکھ 48 ہزار 634 عازمین کو وصول کیا اور ان کی رہنمائی کی۔
جن میں کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ اور جدہ اسلامی بندرگاہ سے آنے والی 1707 بسوں کے ذریعہ 68 ہزار 903 عازمین کو منتقل کیا گیا۔
اس طرح روزانہ اوسطا 900 بسوں کو رہنمائی فراہم کی گئی۔ ضیوف الرحمن کی ایک تکنیکی نظام اور تربیت یافتہ قومی کیڈرز کے ساتھ مکمل معاونت کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیرِ خزانہ وعدہ پورا کریں، قوم کو سود فری بجٹ دیں۔سراج الحق
اس طرح مدینہ منورہ سے آنے والی 2 ہزار 705 بسوں میں ایک لاکھ 79 ہزار 731 عازمین کو ان کی منزلوں کی جانب رہنمائی کی گئی۔