ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مونس الٰہی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مونس الٰہی
ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مونس الٰہی

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے۔

ایف آئی اے تحقیقات کے معاملہ پر مونس الٰہی بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ٹویٹ کردیا اور لکھا کہ ایف آئی اے کیس میں خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں، اس طرح کے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارے خاندان پر اس طرح کے کیسز بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا دباؤ ڈال کر بجٹ منظور کروالیں۔میرے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں، اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباؤ ڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مونس الٰہی ایک بار پھر تحقیقات کی زد میں

مونس الٰہی نے واضح کیا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ سے غلطی ہوگئی، کوئی بات نہیں واپس آجائیں۔ ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے۔

Related Posts