کراچی : کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے قومی ہیروز کو آن لائن خراج تحسین پیش کیا جائے گا،محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی اس کام کے لئے متحرک ہوگئی۔
محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی کی سربراہ فریحہ خلیل نے کورونا وائیرس کی وبائی بیماری کے خاتمہ کے محاذ پر جنگ لڑنے والے قومی ہیروز جن میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل اسٹاف، رینجرز، پولیس اور سوشل ورکرز شامل ہیں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آن لائن پروگرام شروع کرنے کے اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کویڈ 2019کے خلاف کامیابی کے لئے عالمی سطح پر مشرکہ جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس برے وقت میں اساتذہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ کر اپنا کردار احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں او ر اس جنگ میں برابر کے شریک ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبردار کردیا