راولپنڈی: پاکستان کے نڈر سپوت میجر شبیر شریف کا یومِ شہادت آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قوم کے نڈر سپوت میجرشبیر شریف شہید نے سن 1965ء کی جنگ میں بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا اور ستارۂ جرات کے ساتھ ساتھ اعزازی شمشیر بھی حاصل کی۔ ان کا شمار وطن کیلئے جان قربان کرنے والے نڈر سپاہیوں میں ہوتا ہے۔
پارلیمنٹ اراکین کو اثاثوں کی تفصیلات 31دسمبر تک جمع کرانیکا حکم
صوبہ پنجاب میں جنم لینے والے میجر شبیر شریف نے 28 اپریل 1943 کو گجرات کے گاؤں کنجاہ میں آنکھ کھولی اور 19 اپریل 1964ء کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بھائی تھے۔
تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ پاک بھارت جنگ 1971ء میں 6 دسمبر کے روز میجر شبیر شریف نے مغربی محاذ کے سلیمانکی سیکٹر میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ آج ان کے یومِ شہادت کے موقعے پر پوری قوم خراجِ تحسین پیش کررہی ہے۔
پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن سے لڑتے ہوئے میجر شبیر شریف اور ٹیم نے بھارت کے 4 ٹینکس تباہ کردئیے اور 43 سپاہیوں کو جہنم واصل کردیا۔ انہیں سن 1971ء کی جنگ کا ہیرو تسلیم کرتے ہوئے نشانِ حیدر کا اعزاز دیا گیا۔