سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چھ خوارجیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ پاک فوج کے میجر اور ایک سپاہی نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا جس کے دوران فوجیوں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔
سنجیدہ معاملات سیاست کی بھینٹ چڑھائے جارہے ہیں، آئی ایس پی آر
خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ میجر حمزہ اسرار اور 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خوارج کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔