اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں بریت کے خلاف درخواستیں واپس لے لیں۔
نیب نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب نے چار اپیلیں واپس لینے کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہوگی، زرداری کیخلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانونی شہادت کے مطابق نہیں۔
رانا ثنا نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی
یاد رہے کہ آصف زرداری اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ، پولو گراؤنڈ اور ایس ایس جی کو ٹیکنا میں بری ہوئے تھے۔ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔