پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز کے سکیورٹی پلان میں بڑی تبدیلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز کے سکیورٹی پلان میں بڑی تبدیلی
پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز کے سکیورٹی پلان میں بڑی تبدیلی

لاہور:پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز کے سکیورٹی پلان میں بڑی تبدیلی کر دی گئی، کرکٹ ٹیموں کی الگ الگ موومنٹ کی بجائے دونوں ٹیمیں اکھٹی اسٹیڈیم پہنچیں گی۔

4 فروری کو ریہرسل کے دوران ٹریفک کی شدید بدنظمی دیکھی گئی او ر اس کی وجہ سے شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔سی سی پی او لاہور اور سی ٹی او نے عوام کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا۔

جس کے مطابق دونوں ٹیمیں ایک ساتھ ایک ہی روٹ پر سفر کر کے سٹیڈیم تک پہنچیں گی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ٹیم کو ہوٹل سے سٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے بیس منٹ ٹریفک مکمل بند کرنا پڑتی تھی۔

دونوں ٹیموں کی موومنٹ کے دوران چالیس منٹ تک ٹریفک بند رہنے سے ملحقہ سڑکوں پر بے پناہ رش ہو جاتا تھا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق چالیس منٹ کی ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے تین گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے اور تین گھنٹے تک شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ اب موومنٹ کے دوران پولیس اور حساس اداروں کی نفری کو ڈبل کر دیا گیا ہے تاکہ ایک ہی وقت میں ٹریفک کو بند کیا جا سکے۔

Related Posts