آئندہ ماہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Major anti-polio drive to begin in Punjab next month

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے معطل انسداد پولیو مہم آئندہ ماہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ہوگیا، تیاریاں شروع کردی گئیں۔

حکومت نے جولائی کے دوسرے ہفتے میں پولیو مہم شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ پولیو ورکرز کو مہم کے آغاز سے قبل تربیت دی جائے گی۔

سیکریٹری صحت پنجاب محمد عثمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پولیو مہم وبائی امراض کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی جبکہ گذشتہ ماہ پنجاب میں پولیو کا ایک اورکیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسزکی تعداد 49 ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے باعث 30سال میں پہلی بار انسداد پولیو مہم معطل

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کی ویب سائٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز کی کل تعداد 49 میں سے 3پنجاب ، 17 سندھ ، 19 خیبرپختونخوا اور 10 بلوچستان میں رپورٹ ہوئے۔

Related Posts