نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم “میڈ” کو اپنی جذباتی کہانی کی وجہ سے ایک بہترین فلم قرار دیا جارہا ہے۔ فلم نے اپنے دیکھنے والوں کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔
فلم کی کہانی غربت ، گھریلو تشدد اور امریکہ کے بکھرے معاشرے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی کہانی نے پوری کاسٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ یکم اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم “میڈ” ایک ماں کی زندگی کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔ جو اپنی اور اپنی بیٹی کے بہترین مستقبل کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔
فلم “میڈ” کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جس کو اس کو بوائے فرینڈ کر چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ وہ کم تنخواہ پر ایک گھر پر صفائی ستھرائی کی نوکری حاصل کرتی ہے، تاکہ اپنی زندگی کو بہتر بناسکے۔ فلم امریکی معاشرے میں نوکر شاہی نظام کے خلاف لڑنے والی ماں کی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
علیزے شاہ کا دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
حلیمہ سلطان پاکستان میں گوگل پر ٹاپ ٹین سرچنگ میں شامل