سسرال کے اصرار پر اداکاری شروع کی، ماہ نور بلوچ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ بہت چھوٹی تھیں تو کیمرے کے سامنے آنے سے گھبرا کر چھپ جاتی تھیں، ہم ٹی وی کی بانی سلطانہ صدیقی اور سسرال کے اصرار پر انہوں نے اداکاری شروع کی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ ماہ نور بلوچ نےایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی شادی، کریئر اور دیگر موضوعات پر بات کی۔

معلوم رہے کہ ماہ نور بلوچ کی شادی حامد صدیقی کے ساتھ بہت کم عمری میں ہی ہوگئی تھی، انہوں نے پروگرام میں بتایا کہ یہ ان کی محبت کی شادی تھی۔

ماہ نور بلوچ عام طور پر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بہت کم انکشافات کرتی ہیں، تاہم مذکورہ پروگرام میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ہم ٹی وی‘ کی بانی سلطانہ صدیقی ان کے شوہر کی پھوپھی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ سلطانہ صدیقی کے اصرار پر انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔

ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، کم عمری میں حادثاتی طور پر اداکارہ بنی اور پھر شوبز انڈسٹری کا حصہ بن کر رہ گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ ان شادی ہوچکی تھی تو انہیں کچھ معلوم نہیں تھا کہ زندگی میں آگے کیا کرنا ہے، جو مواقع مل رہے تھے وہ ان کا تجربہ کر رہی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ کیمرے کو دیکھ کر میں کسی کونے میں جاکر چھپ جاتی تھیں، لیکن سلطانہ صدیقی میرے سُسر کو فون کرکے اصرار کرتی تھیں کہ میں کسی طرح کیمرے کے سامنے آجاؤں، سلطانہ صدیقی نے ہی مجھے اداکاری کرنے پر رضامند کیا۔

ماہ نور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے سسرال والے ان کے اداکارہ بننے کے خیال پر رضامند تھے کیونکہ ان کے سسر اپنی بہن سلطانہ صدیقی سے بہت قریب تھے، ماہ نور نے بتایا کہ سسرال کا ڈر تھا کہ وہ کہیں ناراض نہ ہوجائیں، اس لیے اداکاری کرنے پر رضامند ہوئی۔

واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ ماضی کے مقبول ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں ماروی، حقیقت، لیڈیز پارک، نور پور کی رانی، عشق عبادت شامل ہیں۔

Related Posts