چاول کی ایکسپورٹ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، محمود مولوی نے وزیراعظم کو خبردار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے رہنما محمود مولوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے کہ اگر پورٹ قاسم اتھارٹی کی غیر منصفانہ پالیسیاں جاری رہیں تو چاول کی برآمدات کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ریپ کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ “پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے خوردنی تیل کے جہازوں کو خشک مال کی برتھوں پر لگانے کے باعث چاول کے برآمداتی جہازوں کو غیر ضروری تاخیر اور مالی نقصان کا سامنا ہے، جس سے برآمدات کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔”

محمود مولوی نے خبردار کیا کہ اگر ان مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو پاکستان کی برآمدات متاثر ہوں گی، جس کے نتیجے میں ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ریپ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری توجہ دے اور برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات کا حل نکالے تاکہ چاول کی برآمدات کے شعبے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

Related Posts