ماہرہ خان کی ویب سیریز، شعیب ملک بھی اداکاری کے میدان میں کود پڑے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان کی ویب سیریز، شعیب ملک بھی اداکاری کے میدان میں کود پڑے
ماہرہ خان کی ویب سیریز، شعیب ملک بھی اداکاری کے میدان میں کود پڑے

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کرکٹ اور ماڈلنگ میں اپنے فن کے جوہر کے دکھانے کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی اپنی قسمت آزمائیں گے۔

پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان نے پروڈیوسر نینا کاشف کے ساتھ پروڈکشن کمپنی سلفری فلمز کے ذریعے اب پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ ماہرہ خان کی پروڈکشن کمپنی کے تحت بننے والی پہلی ویب سیریز ”بارہواں کھلاڑی“ ہے۔

ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی آنے والی ویب سیریز ”بارہواں کھلاڑی“ کے بارے میں صارفین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ویب سیریز میں فواد خان اور شعیب ملک بھی نظر آئیں گے۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ دونوں میری ویب سیریز میں اداکاری کریں گے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی ویب سیریز ”بارہواں کھلاڑی“ میں زیادہ تر نوجوان اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر، معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور خاقان شاہنواز شامل ہیں۔

شاہد ڈوگر نے ویب سیریز کی کہانی تحریر کی ہے جب کہ عدنان سرور نے اس کی ہدایتکاری کی ہے، اس کے علاوہ اداکارہ صبا فیصل، میرا سیٹھی اور سرمد کھوسٹ بھی فلم میں شامل ہیں۔

پروڈیوسر نینا کاشف نے اپنی ویب سیریز کی کاسٹ کے بارے بتایا کہ ہم ایک خاص عمر کے لڑکوں کا انتخاب کرنا چاہتے تھے کیونکہ کہانی نوجوان کرکٹ ٹیم کی ہے۔

ویب سیریز کی زیادہ تر شوٹنگ لاہور میں کی گئی ہے۔نیناکاشف نے کہا کہ ہم پر اُمید ہیں کہ یہ ویب سیریز انشاء اللہ کامیاب ہوگی۔

Related Posts