پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی اپنے شوہر سلیم کریم کے ساتھ شادی کی ایک حالیہ تقریب میں دلکش رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے مداحوں میں خاصی ہلچل مچا دی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں ماہرہ خان اور سلیم کریم کو ایک رومانوی گانے پر خوبصورت انداز میں جھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بول کچھ یوں ہیں:آئی وانٹ ٹو ڈانس، ڈانس ود یو، ڈانس آف لو، اوور دی مون۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان اپنے شوہر کو محبت بھرے انداز میں رقص کے لیے آمادہ کر رہی ہیں جبکہ وہ سیاہ لہنگا چولی اور خوبصورتی سے اسٹائل کیا ہوا دوپٹہ پہنے نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔ سلیم کریم سفید شلوار قمیض اور نیلی ویسٹ کوٹ میں نہایت شاندار انداز میں تقریب میں شریک ہیں۔
اس کے علاوہ ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی ایک شاندار ویڈیو شیئر کی جس میں وہ چمکدار سبز ساڑھی اور منی بلاوز میں نہایت دلکش انداز میں جلوہ گر ہیں۔ اس ویڈیو میں پس منظر میں مشہور گانا “ڈسکو دیوانے” چل رہا تھا جبکہ سرخ رنگ کے خوبصورت پردے بھی رقص کرتی فضا کو مزید دلکش بنا رہے تھے۔