ماہرہ خان کی فلم مولا جٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان کی فلم مولا جٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
ماہرہ خان کی فلم مولا جٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم مولا جٹ بہت جلد سینیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

فلمساز بلال لاشاری کی دوسری فلم جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان مرکزی کردار میں ہیں اب 30 ستمبر 2022 کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فلم کو کچھ وجوہات کی بنا پر کافی عرصے سے پابندی کا سامنا تھا، بعدازاں کورونا وائرس کی وجہ سے بھی فلم تاخیر کا شکار ہوئی، تاہم اب تمام مسائل کے حل کے بعد فلم کو نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہوگی۔

فلمساز بلال لاشاری کے مطابق ان کی فلم کسی بھی لسانی اور ایک ثقافت کو دکھانے پر مبنی نہیں ہے اور شائقین کو ان کی فلم دیکھ کر پرانی فلم ’مولا جٹ‘ کے کرداروں مولا اور نوری سے مزید دلچسپی پیدا ہوگی۔

خیال رہے کہ بلال لاشاری ہی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے لکھاری اور ہدایت کار ہیں جب کہ اس فلم کو عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا ہے، فلم میں ماہرہ خان، حمیمہ ملک، حمزہ علی عباسی اور فواد خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Related Posts