ماہرہ خان کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
ماہرہ خان کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ماہرہ خان کے چاہنے والوں کی جانب سے ویڈیو پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنی 4سیکنڈ کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی دنانیر مبین کا کہا ہوا جملہ ”یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں، اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے“ پر مختلف شوبز کی شخصیات کی جانب سے ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔

ایسے میں ماہرہ خان نے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے جس میں ان کے ہمراہ دیگر فنکارائیں جن میں کومل شیخ و دیگر موجود ہیں ”یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں، اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے“کی تھیم پر ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران ایک لڑکی کی بنائی ہوئی ویڈیو ”یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے“سوشل میڈیا پربے انتہاء مقبول ہوگئی ہے، اس ویڈیو کی طرز پر سوشل میڈیا پر دیگر افراد کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز کا ایک طوفان آیا ہوا ہے۔ لوگ اپنے اپنے انداز میں ویڈیو کی کاپی بنا رہے ہیں۔

اور اب ماہرہ خان نے بھی اس ویڈیو کو دوبارہ بنایا ہے، ویڈیو میں ماہرہ خان اپنے گھر میں دیگر فنکاراؤں کے ہمراہ دنا نیر مبین کی نقالی کررہی ہیں۔

Related Posts