ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر ہر تمام پاکستانی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر ہر تمام پاکستانی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر ہر تمام پاکستانی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستانی فلم اسٹار ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر 50 لاکھ افراد فالوورز بنا کر تمام پاکستانی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی اس کامیابی کے چرچے ہو رہے ہیں۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کے ذریعے فنکار اور پرستار ایک دوسرے سے رابطہ قائم کرتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر بات چیت اور فوٹوز ایک دوسرے تک پہنچائے جاتے ہیں، اور جس فنکار کا اپنے پرستاروں سے رابطہ جس قدر مضبوط ہوتا ہے، اتنے ہی اس کے فین اسے سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں نافذ کرفیو پر عالی بے حسی افسوس ناک ہے۔رابی پیرزادہ

انسٹا گرام پر 50 لاکھ فالوورز حاصل ہونے پر فلم اسٹار اور ایکٹریس ماہرہ خان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جشن منایا اور ایک تصویر کے بارے میں بھی اپنے فینز کو بتایا جسے عوام کی طرف سے خوب داد اور پذیرائی ملی ہے، تاہم یہ اس وجہ سے زیادہ مشہور ہوئی کہ اس کے بارے میں انسٹا گرام صارفین غلط فہمی کا شکار ہو گئے تھے۔

https://www.instagram.com/p/B3w9wHLJQez/?utm_source=ig_web_copy_link

 لوگ سمجھ رہے تھے کہ ماہرہ خان نے منگنی کر لی ہے، تاہم حقیقت یہ تھی کہ یہ ماہرہ خان کی ایک دوست کی شادی تھی جہاں ماہرہ خان گئیں اور انہوں نے تصویر کھنچوا لی۔ ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے لوگوں کے تبصرے پڑھ کر ہنسی آرہی تھی کہ وہ اسے مجھ سے منسوب کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایمن خان اور ماورا حسین کو 47 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں جبکہ سجل علی کے فالوورز 42 لاکھ ہیں، تاہم ماہرہ خان  ایمن خان اور ماورا حسین سمیت تمام پاکستانی فلم اسٹارز اور ٹی وی ایکٹرز سے اس دوڑ میں آگے نکل گئی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل نامورپاکستانی اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی  اورلوگ دونوں میں بے انتہا مشابہت دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ۔

میانوالی سے تعلق رکھنے والے یاسرعمار نامی شخص کی حمزہ علی عباسی سے حیرت انگیزمشابہت نے لوگوں کو دنگ کردیا۔ یاسر عمار کی نہ صرف شکل حمزہ علی عباسی سے ملتی ہے بلکہ ان کی آواز اوران کے بات کرنے کا انداز بھی بالکل حمزہ علی عباسی جیسا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار حمزہ علی عباسی کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

Related Posts