سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن شخص کے ہولناک قتل پراداکارہ ماہرہ خان نے شدید افسوس اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔
سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا نامی سری لنکن شخص کے مبینہ توہین مذہب کے الزام میں قتل پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ماہرہ خان کاکہنا ہے کہ وہ جواب، انصاف اور دہشت گردی کی لعنت کو دور کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں لگے ٹائم بموں کو ناکارہ نہ کیا تو پھٹتے رہیں گے۔
سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہئے بہت توجہ۔
مزید پڑھیں:سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کے بہیمانہ قتل پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا تشویش کا اظہار