میرا جسم میری مرضی، نعرے کی حمایت، ماہرہ خان پر کڑی تنقید، نازیبا جملوں کا استعمال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahira Khan faces barrage of criticism for supporting Mera Jism Meri Marzi slogan

کراچی: پاکستان کی سپراسٹار ماہرہ خان کو عورت مارچ کے مقبول نعرے میرا جسم میری مرضی کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ٹی وی شو میں میرا جسم میری مرضی نعرے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرا جسم میری مرضی کے نعرے کا مطلب یہ نہیں کہ میں کپڑے پھاڑ کر بیٹھ جاؤں،اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ایک مکمل انسان ہوں، یہ میرا جسم ہے اور میری مرضی ہے، اگر آپ مجھے دیکھ رہےہیں اور مجھے برا لگ رہا ہے تو یہ میری مرضی ہے کہ میں آپ کو کہوں کہ آپ مجھے نہ دیکھیں‘۔

مزید پڑھیں:ماہرہ خان کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

انہوں نے کہا کہ’ اگر آپ مجھےچھونا چاہ رہے ہیں تو میں آپ کی رپورٹ کردوں کیونکہ یہ میرا جسم ہے اور میری مرضی ہے، جب مجھے کوئی مسئلہ نہیں تو میں آپ کو اجازت دے سکتی ہوں۔

mera jism meri marzi

ماہرہ خان کی جانب سے وضاحت کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا طوفان برپا کردیا، کئی صارفین نے تو انتہائی نازیبا جملوں کا بھی استعمال کیا تاہم اداکارہ کی جانب سےکوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

Related Posts