ماہرہ خان کا سابق سسرالیوں سے تعلقات جاری رکھنے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان کا سابق سسرالیوں سے تعلقات جاری رکھنے کا انکشاف
ماہرہ خان کا سابق سسرالیوں سے تعلقات جاری رکھنے کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سابقہ سسرالیوں سے اچھے تعلقات جاری رکھنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک اذلان کی بات ہے، اس پر میرے اور سابق شوہر کے اہلِ خانہ میں اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2015 میں اداکارہ ماہرہ خان اور سابق شوہر علی عسکری کی راہیں جدا ہوگئی تھیں۔ 8 سال تک جاری رہنے والی شادی سے دونوں کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذلان ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ماہرہ خان نے مختلف انکشافات کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی زندگی کیلئے مثبت تبدیلی کا نام ہے۔منال خان کا اعتراف

اداکارہ فریال محمود کے بولڈ ڈانس کی ایک اور ویڈیو وائرلؓ

حالیہ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اذلان کے والد، ان کے اہلِ خانہ اور میرے اہلِ خانہ، ہم سب میں اذلان کیلئے اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے۔ آج بھی میں سابق شوہر کے اہلِ خانہ کے بہت قریب ہوں۔

گفتگو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے ان کے گھر میں پرورش پائی۔ کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ سابق سسرالیوں سے تعلق انا نگل جائے گا تاہم دوسروں کو سمجھنا اور پھر اپنے بچے کیلئے آپ ایسا کرنے لگ جاتے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے سابق سسرالیوں سے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اتنے خوش قسمت ہوں کہ دونوں طرف کے لوگ اچھا سوچیں اور سب یہ سمجھیں کہ بچے کا مستقبل اور خوشی اہم ہے تو وہ مل کر اس پر کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری سے شہرت سمیٹی جن میں آئی ایس پی آر کا ایک ہے نگار اور مساوی طور پر مشہور و متنازعہ ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے شامل ہے جسے تاحال نشر کیا جارہا ہے۔ 

Related Posts