پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے معروف کاروباری شخصیت سلیم کریم سے اپنی خفیہ شادی کے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔
سوال و جواب کے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے کسی کاروباری شخصیت سمیت کسی بھی شخص سے خفیہ طور پر شادی نہیں کی۔
گزشتہ برس اداکارہ ماہرہ خان یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ کسی سے محبت کرتی ہیں، بعد ازاں یہ خبر سامنے آئی کہ ان کے ہونے والے شریک حیات ممکنہ طور پر کاروباری شخصیت سلیم کریم ہیں۔
اپنی خفیہ شادی کے علاوہ بھی ماہرہ خان نے مختلف سوالات کے جواب دئیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی ناک کی سرجری نہیں کرائی، نہ ہی خفیہ طور پر ٹام کروز کے ساتھ اداکاری کررہی ہوں۔
شاہ رخ خان کے ہمراہ رئیس میں بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے رئیس میں کام تو ضرور کیا لیکن مجھے نواب یا رئیس نہ سمجھا جائے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے نئے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کیلئے 5 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کر لیا۔
سپر اسٹار ماہرہ خان 5 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوے بکھیریں گی۔ نئے پراجیکٹ ہم کہاں کے سچے تھے میں عثمان مختار، کبریٰ خان اور ہارون شاہد بھی اداکاری کریں گے۔
مزید پڑھیں: ہم کہاں کے سچے تھے، ماہرہ خان 5 سال بعد ٹی وی اسکرین پر لوٹ آئیں