معروف اداکارہ کی 37ویں سالگرہ، ماہرہ خان کی تصاویر میں قید 5لمحات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکارہ کی 37ویں سالگرہ، ماہرہ خان کی زندگی کے 5اہم لمحات
معروف اداکارہ کی 37ویں سالگرہ، ماہرہ خان کی زندگی کے 5اہم لمحات

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی 37ویں سالگرہ آج منارہی ہیں جبکہ اس موقعے پر ان کی زندگی کے 5 ایسے لمحات کا جائزہ لینا ضروری محسوس ہوتا ہے جو تصاویر میں قید کر لیے گئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداحوں کا دل لبھانے والی ماہرہ خان 21 دسمبر کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور فلم انڈسٹری میں انٹری سے قبل ڈراموں میں کام کرکے شہرت کمائی جنہیں بین الاقوامی سطح پر پسند کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل آخر کب تک سے روزمرہ زندگی کیلئے سیکھے گئے 5سبق

صنم سعید نے فواد خان کے ہمراہ ویب سیریز میں اداکاری پر خاموشی توڑ دیؓ

کسی بھی بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ کام کرنا کسی بھی اداکار کیلئے خواب سے کم نہیں اور ماہرہ خان نے یہ کردکھایا۔ آج معروف اداکارہ کی سالگرہ کے موقعے پر ان کی زندگی کے یادگار لمحات دیکھتے ہیں جو تصاویر میں نظر آئے۔ 

سیاہ رنگ کے چمکتے دمکتے لباس میں ملبوس ماہرہ خان نے ہائی ہیلز پہن کر تصویر کھنچوائی جو اپنا حال خود بیان کر رہی ہے جو ثابت کرتا ہے یہ اداکارہ جو پہنتی ہے، اسے یادگار بنانے کا ہنر رکھتی ہے۔ 

پھول کسی بھی خاتون کیلئے کسی اثاثے سے کم نہیں ہوتے۔ اس تصویر میں بھی ماہرہ خان پھولوں سے سجے خوبصورت لباس میں جلوہ گر ہیں جو مداحوں کیلئے متاثر کن ثابت ہوئے۔ 

جی ہاں۔ آپ ٹھیک سمجھے کہ اس تصویر کی تدوین نہیں کی گئی۔ سرخ رنگ کی لپ اسٹک لگا کر اور پائلٹ جیسا لباس پہن کر ماہرہ خان کسی قاتل حسینہ سے کم نظر نہیں آتیں۔ 

ہر فلمی اداکارہ کو مختلف انداز سے سجنا اور سنورنا آنا چاہئے۔ ماہرہ خان بھی ایک طرف جہاں گلیمر کی دنیا کی بے تاج ملکہ نظر آتی ہیں، وہیں انہیں سادہ انداز سے تصویر کھنچواتے دیکھنا بھی ایک حسین تجربہ محسوس ہوتا ہے۔ 

اداکارہ ماہرہ خان نے فائزہ ثقلین کی عروسی مہم کیلئے فوٹو شوٹ کیا۔ پھر بھی ماننا پڑے گا کہ آف وائٹ لباس میں ماہرہ خان کم میک اپ کے ساتھ بھی بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

Related Posts