ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی موسٹ اویٹڈ فلم ’لوگرو‘ کی پشتو میوزک ویڈیو بھی ریلیز ہوتے ہی چھا گئی۔
جیسے جیسے عید الاضحیٰ نزدیک آتی جارہی ہے وہیں انتظار کی گھڑیاں کم ہوتی جارہی ہیں کیونکہ اس بڑی عید پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی دلچسپ کیمسٹری پر مبنی فلم ’لوگرو‘ کی نمائش کی جائے گی جس کا فلمی شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
تاہم عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی بڑی بجٹ کی رومانی کامیڈی فلم ’لوگرو‘ کی ریلیز سے قبل ماہرہ اور ہمایوں اپنی پرجوش تشہیری مہم سے فلم کو ہر صورت کامیاب بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔
’سدا آشنا‘ نامی اس پشتو ویڈنگ سانگ میں اس بار فلم کے مرکزی جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے ساتھ احمد علی بٹ بھی پشتو گانے پر رقص کرتے نظرآرہے ہیں۔
ویڈیو پر غور کیا جائے تو ثقافتی رنگ لیے پشتو نغمہ دل چھو لینے والے بول اور دھن پر مبنی ہے جبکہ پوری کاسٹ پشتو ڈانس کی نقل کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے دل جیت رہی ہے۔