کراچی: معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو سفارشی ٹولا چلا رہا ہے ، دوبارہ کبھی پی آئی اے کے طیاروں پر سفر نہیں کروں گی۔
ماہین خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ 30 سال میں پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں اور اپنے ہی رشتہ داروں کو ملازمتیں دی گئیں۔
ماہین خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ حیران ہیں کہ کس طرح پی آئی اے کو سفارشی ٹولے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ ختم ہو تو حادثات بھی ختم ہوسکتے ہیں۔
I'm never flying @Official_PIA again .
— Maheen Khan (@Maheenkhanpk) June 1, 2020
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں حال ہی میں کراچی میں ہونے والے پی آئی اے کے طیارہ حادثے کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ حادثے میں چلے جانے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔
For over 30 years jobs have been given in PIA to political favourites or their relatives .Shocking that a airline is run by "sifarashies." Shameful disregard for lives alive or not as seen in the way the bereaved families are being treated after the crash
— Maheen Khan (@Maheenkhanpk) June 1, 2020