پاکستان کے معروف نعت خواں اور ثناء خوانِ مصطفیٰ ﷺ محبوب احمد ہمدانی طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محبوب احمد ہمدانی طویل عرصے سے کینسر کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جنہیں کچھ روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال منتقل ہونا پڑا۔
محبوب احمد ہمدانی دورانِ علاج خالقِ حقیقی سے جا ملے، ملک بھر کے سیاسی و سماجی حلقے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔ محبوب احمد ہمدانی نے اپنے بھائی مرغوب ہمدانی کے ہمراہ کئی دہائیوں تک نعت خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راشد ربانی کا انتقال