آئی سی یو میں چوہوں کے کاٹنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی یو میں چوہوں کے کاٹنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا
آئی سی یو میں چوہوں کے کاٹنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

نئی دہلی:ہندوستان کے شہر وارنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں زیرِ علاج 38 سالہ مریض چوہوں کا شکار بن گیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی سی یو میں زیرعلاج 38 سالہ شخص کو چوہوں کے کاٹنے کے بعد حیدرآباد کے این آئی ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور جان کی بازی ہار گئے۔

افسوس ناک اور دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد آئی سی یو ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کو معطل جبکہ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے منوہر کے مطابق مریض شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھا، اس کے جگر لبلبہ اور گردے بری طرح متاثر تھے، وہ پہلے سے ہی وینٹی لیٹر پر تھا اور اس سے پہلے دو بار انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مریض کی موت طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے نہ کہ چوہوں کے کاٹنے سے۔مریض اور عوام، تلنگانہ کے سب سے باوقار سرکاری اسپتالوں میں سے ایک، ایم جی ایم اسپتال کی حالت پر مشتعل اور حیران دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں کھیل کے میدان میں بم دھماکے،بچوں سمیت 8 افرادہلاک

ڈاکٹر کے منوہر کے مطابق مریض کی موت چوہوں کے کاٹنے کے باعث نہیں بلکہ بیماری کے باعث ہوئی ہے۔

Related Posts