ننکانہ صاحب، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 3 روزہ برسی کا آج سے آغاز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ننکانہ صاحب، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 3 روزہ برسی کا آج سے آغاز
ننکانہ صاحب، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 3 روزہ برسی کا آج سے آغاز

پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے مذہبی تہوار کے طور پر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 3 روزہ برسی کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے۔ سکھ برادری کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکھ برادری کے تاریخی فاتح حکمران  مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183ویں برسی کی تقریبات آج سے شروع ہو رہی ہیں جس کا سکیورٹی پلان ڈی پی او منصور امان نے جاری کیا۔ پنجاب پولیس کے 1500 افسران تقریبات کی حفاظت پر مامور ہیں۔

ڈی پی او آفس ننکانہ صاحب میں ایمرجنسی کنٹرول روم سکھ برادری کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتا رہے گا۔ گردواروں اور شہر کے دیگر مقامات کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے ملک میں طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی

سکھ برادری کی مذہبی تقریبات کی غرض سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، عوام کی سہولت کیلئے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا۔ پاکستان نے مذہبی تقریبات کیلئے 495سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے۔

آج سے شروع ہونے والی برسی کی تقریبات 23 جون تک جاری رہیں گی۔ سکھ برادری ننکانہ صاحب، کرتار پور راہداری اور پنجہ صاحب سمیت دیگر مقامات کا دورہ کرے گی۔ مذہبی تقریبات کی ادائیگی کے بعد سکھ یاتری بھارت واپس روانہ ہوجائیں گے۔

Related Posts